اینٹی کرپشن ڈیسک کا افتتاح ؛عوام سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کی ہر شکایت کا ازالہ ہوگا، سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کرپشن کی اطلاع/ شکایت کیلئے اینٹی کرپشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا ،شہری براہ راست وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو کرپشن سے متعلق شکایت کر سکتے ہیں ،کرپشن سے متعلق شکایات کیلئے خصوصی نمبر جاری، شہری 091-9222451 پر رابطہ کر سکتے ہیں ،زمونگ کور اور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کیلئے بھی خصوصی شکایت ڈیسک قائم کر دیا گیا۔
سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم کمپلینٹ سیل میں شہریوں سے براہ راست ربطہ کیا اور شکایات سنیں،سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کی ہر شکایت کا ازالہ ہوگا، انتظامی یا مالی بے ضابطگی رپورٹ کرنے والا ہر شہری وزیر اعلیٰ کو اپنے ساتھ کھڑا پائے گا، عوام شکایت درج کرائیں، حکومت اس پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، آج ہم اپنے وعدے کے عملی ثبوت عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق قائم سی ایم کمپلینٹ سیل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، واٹس ایپ، ای میل، فیس بک اور ایکس کے ذریعے بھی شکایات درج کرائی جا سکیں گی، موبائل رکھنے والا ہر شہری اپنی شکایت براہ راست درج کرا سکے گا، عوامی شکایات کی نگرانی خود کروں گا، شکایات کاازالہ خود یقینی بناؤں گا۔
سہیل آفریدی کاکہناتھا کہ عوام کے احساس کو نہ کم ہونے دیں گے اور نہ کسی کو زیادتی کی اجازت دیں گے، ہر شکایت کو اپنا ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کریں گے، عوام مایوس نہ ہوں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارا واحد مفاد اور ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہیں، انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں صرف وہی پالیسیاں نافذ ہوں گی جو عوام کے مفاد میں ہوں گی، صوبے کے مفاد اور عوامی اعتماد کو ہر فیصلے میں مقدم رکھا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے شکایات کے ازالے سے متعلق فیڈ بیک لیا ،وزیر اعلیٰ نے کمپلینٹ سیل عملے کو شکایت گزاروں کے ساتھ اچھا رویہ برتنے اور انکی شکایات فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟ 12بجے سے پہلے ہی بڑی خوشخبری آ گئی