پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

Jun 05, 2026 | 19:54:PM
 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
کیپشن: پیٹرول، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کی توقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ پٹرول اور ڈیزل کے موجودہ نرخ 381.78 اور 380.78 روپے فی لیٹر بالترتیب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان الیکشن؛ چودھری شجاعت نے عوام کیلئے اہم پیغام  جاری کردیا