سڑکوں پر خطرناک صورتحال،5 ماہ، 6 روز میں 445 قیمتی جانیں ضائع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُر شہوار) 2026 کے دوران ٹریفک حادثات میں 445 افراد جاں بحق جبکہ 507 زخمی ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 83 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہوئے، فروری میں 98 افراد جاں بحق جبکہ 63 افراد زخمی ہوئے۔
مارچ کے دوران ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق اور 239 زخمی ہوئے، جبکہ اپریل میں 80 افراد جان سے گئے اور 37 افراد زخمی ہوئے، مئی میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے۔
اسی طرح جون کے ابتدائی چھ دنوں کے دوران پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں532 پوائنٹس کمی