سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں532 پوائنٹس کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی ریکارڈ کی گئی ،ہنڈرڈ انڈیکس 696 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا, ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 70ہزار 643 پر آگیا ہے جبکہ امریکی ڈالر میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278.42 روپے سے کم ہوکر 278.41 روپے پر بند ہوا ،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جن میں سے 248 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ 205 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی, دن بھر کے کاروبار کے دوران 72 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 26 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیااور 100 انڈیکس میں 1004 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعدانڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 195 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 191 کی سطح پر بند ہوا تھا، دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا سلسلہ برقرار ہے ۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 43 پیسے ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹریفک کے بھاری جرمانوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر