دنیا کو پرامن بنانے کیلئے تمام رکن ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی:محسن نقوی

Jun 05, 2026 | 15:04:PM
دنیا کو پرامن بنانے کیلئے تمام رکن ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو پرامن بنانے کیلئے تمام رکن ممالک کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم  کے وزرائے داخلہ اور پبلک سکیورٹی کے اجلاس سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ذمہ دار اور فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحدی سلامتی کے لیے مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس حوالے سے ایس سی او کا پلیٹ فارم انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان عالمی ڈپلومیسی کا “گیم چینجر” بن گیا

محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کو پرامن بنانے کے لیے تمام رکن ممالک کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، انہوں نے زور دیا کہ خطے میں استحکام کے لیے سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ہر ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور اسی اصول کے تحت علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او ممالک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز مشترکہ نوعیت کے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے اجتماعی حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔