9مئی  مقدمات، عالیہ حمزہ کی عدم پیشی پر عدالت برہم، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Jun 05, 2025 | 18:00:PM
9مئی  مقدمات، عالیہ حمزہ کی عدم پیشی پر عدالت برہم، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: عالیہ حمزہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9مئی، جناح ہاؤس حملہ کیس میں عالیہ حمزہ کی عدم پیشی پر سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے  پی ٹی آئی رہنما کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر آزر اور پراسیکیوٹر نیئر نوید  پیش  ہوئے،دیگر برضمانت ملزمان جیل میں حاضری کیلئے پیش ہوئے ،زیر حراست رہنما اعجا چوہدری،میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی حاضری مکمل کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے پھر مہنگا،قیمت بلند ترین سطح کو چھونے لگی

عدالت نے کہاکہ ملزمہ کے پیش نہ ہونے کے باعث آج گواہان کی شہادت قلمبند نہیں ہو سکی،عالیہ حمزہ مقدمہ کی چار تاریخوں سے غیر حاضر ہے ۔

عدالت نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو شو کاز نوٹس جاری کر دیااور عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

دریں اثنا عدالت نے خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی اور جیل ٹرائل کی کارروائی 14 جون تک ملتوی کر دی۔

یادرہے کہ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں254 ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے ،عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل،خدیجہ شاہ،اعجاز چوہدری،عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر فرد جرم عائد ہو چکی ہے ۔

جناح ہاؤس حملہ کیس کے دو ملزمان فوت ہو چکے ہیں جبکہ 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی عید بڑی قربانی،حکومت نے عوام کو مہنگی بجلی کا جھٹکا دیدیا