جاپانی بابا وانگا کی جولائی کیلئے خوفناک پیشگوئی

Jun 05, 2025 | 15:12:PM
جاپانی بابا وانگا کی جولائی کیلئے خوفناک پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بابا وانگا ایک بلغارین نابینا پیش گو تھیں جنہیں دنیا بھر میں ان کی حیران کن اور بعض اوقات درست پیش گوئیوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔ ان کا انتقال 1996 میں ہوا، لیکن ان کی پیش گوئیاں آج بھی موضوعِ بحث رہتی ہیں۔

ریو تاتسوکی یا بابا وانگا کی مشہور پیش گوئیاں ’The Future I Saw‘ میں انہوں نے 5 جولائی 2025 کو ایک بڑی قدرتی آفت کی نشاندہی کی ہے، بابا وانگا نے جولائی 2025 میں جاپان میں ایک بڑے سونامی یا زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔ ان کی اس پیشگوئی نے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جس کے نتیجے میں جاپان کی سیاحت بری طرح متاثر ہوئی ہے، بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ سونامی یا زلزلہ جاپان اور فلپائن کے درمیان زیرِ سمندر ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کے سبب آ سکتا ہے۔

ریو تاتسوکی کی پیش گوئی کے بعد جاپان آنے والی بین الاقوامی پروازوں کی بکنگز میں 83 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ خاص طور پر ہانگ کانگ اور دیگر مشرقی ایشیائی ممالک سے آنے والے سیاحوں نے جولائی میں جاپان کا سفر منسوخ یا ملتوی کر دیا ہے۔

اگرچہ ان کی پیش گوئی کو سائنسی اعتبار سے کوئی بنیاد حاصل نہیں، تاہم ان کا ماضی کا ریکارڈ، خصوصاً 2011 کے توہوکو زلزلے اور سونامی کی درست پیش گوئی، ان کے مداحوں اور عام لوگوں میں ان کی ساکھ کو مضبوط کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

ایک ہانگ کانگ کی ٹریول ایجنسی کے مطابق، اپریل اورمئی کے دوران جاپان کی بکنگز میں 50 فیصد کمی آئی ہے، اور جولائی کیلئے بکنگز میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

جاپانی حکام اور سائنسدانوں نے اس پیش گوئی کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔

 ماہرین کا اتفاق ہے کہ قدرتی آفات کی پیش گوئی ابھی تک ایک ناممکن کام ہے، اور فیصلے سائنس کی بنیاد پر ہی کئے جانے چاہئیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پیش گوئیوں کو سنجیدگی سے نہ لیں کیونکہ اس پیشگوئی کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں، میاگی پریفیکچر کے گورنر یوشیہیرو مورائی نے کہا، ’اگر سوشل میڈیا پر پھیلنے والی بے بنیاد افواہیں سیاحت کو متاثر کرتی ہیں تو یہ ایک بڑا مسئلہ ہوگا۔ اس کی کوئی وجہ نہیں کہ عوام کو فکر ہو، کیونکہ جاپانی عوام خود ملک چھوڑ کر نہیں جا رہے۔‘

اگرچہ بابا وانگا کی کی پیش گوئی کو حکام اور سائنسدانوں نے مسترد کیا ہے، جاپان کی حکومت خود تسلیم کرتی ہے کہ ملک زلزلوں کے شدید خطرے سے دوچار ہے۔ اپریل 2025 میں ایک حکومتی رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر جاپان کے بحرالکاہل کے ساحل پر بڑا زلزلہ آیا تو تقریباً 2 لاکھ 98 ہزار افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔

جاپان ’Ring of Fire‘ میں واقع ہے، جو زمین کی سب سے زیادہ زلزلہ خیز پٹی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ سائنسی علم کے مطابق زلزلوں کا وقت اور جگہ درست طور پر بتانا ممکن نہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خود بابا وانگا نے بھی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کی پیش گوئیوں کو حد سے زیادہ سنجیدہ نہ لیں اور ماہرین کی آراء پر بھروسا کریں، انہوں نے واضح کیا کہ ان کے کام کا مقصد صرف آگاہی ہے، خوف و ہراس پھیلانا نہیں۔

اس کے علاوہ بابا وانگا  نے 2024 کے حوالے سے  7 خوفناک پیشگوئیاں کی تھیں۔

◆ روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

 ◆ یورپ میں دہشت گردانہ حملے بڑھیں گے۔

 ◆ ایک خوفناک قدرتی آفت واقع ہو سکتی ہے۔

 ◆ دنیا میں ایک بڑا معاشی بحران ہو سکتا ہے۔

 ◆ سائبر حملے بڑھیں گے۔

 اس کے علاوہ ایک اور پیش گوئی میں کہا گیا کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوں گے۔اس نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیشرفت ہوگی۔