190ملین پاؤنڈ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا

Jun 05, 2025 | 13:25:PM
190ملین پاؤنڈ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست پرنیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست  پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی ،علیمہ خان بھی دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ آج سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے،منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج  کی تاریخ ملی ہے،آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی،بانی پی ٹی آئی کیخلاف سپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں، لائیں، ہم نہیں گھبراتے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ بنچ کے سامنے سزا معطلی کی 2اپیلیں زیرسماعت ہیں ،عدالت میں سائفر ، توشہ خانہ جیسے متنازع کیسز آئے،پہلے توشہ خانہ ون، پھر توشہ خانہ ٹو اور پھر 190ملین پاؤنڈ کیس آ گیا، بانی پی ٹی آئی کیخلاف 300 سے زائد مقدمات درج کئے گئے،یہ کیسے کیسز ہیں جن میں 6ماہ میں میاں بیوی کو جیل میں رکھا ہوا ہے،یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف متنازع ترین فیصلہ ہے،جن ججز نے اس کا فیصلہ سنایاان کیخلاف سپریم کورٹ کی آبزرویشنز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ہیں،بانی پی ٹی آئی نہ بیرون ملک جائیں گے نہ ہی ریکارڈ ٹمپر کرنے کا خطرہ ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ گزارش ہے کیس میں وفاقی حکومت نے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیاتھا،ابھی وفاقی حکومت نے کوئی پراسیکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا، مجھے گزشتہ رات اس کیس کا پتہ چلا اور نوٹس ملا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں وقت دے دیں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ آپ نے پراسیکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن لینا ہے تو 7دن کا وقت لے لیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ وزارت قانون سے خط و کتابت ہونی ہے، 4ہفتوں کا وقت دے دیں،عدالت نے کہاکہ ان کو لیگل ٹیم نوٹیفائی کرنے کا وقت دے دیں،عدالت نے 11جون تک نیب سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیدیااور سماعت ملتوی کردی۔