شمالی وزیر ستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن ،7 دہشتگرد ہلاک

Jun 05, 2022 | 21:23:PM
شمالی وزیرستان، بنوں، سکیورٹی فورسز، کامیاب آپریشن، 7دہشتگردمارے گئے
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیر ستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان اوربنوں میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کئے، خفیہ اطلاعات پر 2 مختلف آپریشنز میں 7 دہشتگرد مارے گئے،
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان میں حسن خیل میں کئے گئے،بنوں میں 5 اور شمالی وزیرستان میں 2 دہشتگردمارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصر،اسماعیلیہ کے قصائی کو سزا سنانے والا جج دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق