"اس سے شادی کروں گا جسے کھانا بنانا آتا ہو اداکار اسامہ کا بیان

Jun 05, 2022 | 12:08:PM
کیپشن: ٖٓFile Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان کا کہنا ہے کہ میں تو لڑکیوں کو دیکھتا ہی نہیں ہوں۔

 تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی زندگی کے پروگرام میں میزبان ساجد حسن کے پروگرام "زندگی ساجد حسن کے ساتھ” میں اداکار اسامہ خان اور لائبہ خان نے شرکت کی اور ان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ساجد حسن نے اسامہ سے کہا کہ آپ جیسے لوگ تو کبھی شادی کرنا ہی نہیں چاہیں گے سلمان خان کو ہی دیکھ لیں؟۔جواب میں اسامہ خان نے کہا کہ شادی کرنی ہے اور ایک دن سب نے ہی کرنی ہوتی ہے تو کرلیں گے شادی اتنی جلدی کس کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکی امور خانہ داری جانتی ہو ں۔

اس پر ساجد حسن نے مزاحیہ انداز کہا کہ تم اہلیہ لارہے ہو یا روٹی پکانے والی؟۔اسامہ خان نے کہا کہ نہیں وہ اپنا کام کرے گی میں اپنا کام کروں گا، سب کچھ کرے صبح میں ناشتہ بناوں رات میں وہ کھانا بنادے مل جل کر سب کام کریں۔انہوں نے مزید  کہا کہ اگر وہ نہیں کھانا یا چائے بنائے گی تو ہم کہیں اور شادی کرسکتے ہیں آپشن تو بہت ہوتے ہیں۔

لائبہ خان نے کہا کہ اگر اسامہ اپنی اہلیہ کو کام کرنے دیں گے اور کھانا بنانے دیں گے تو کھانا بنانے میں کوئی برانی نہیں ہے میں یہ نہیں بول رہی ہے کہ آدمی کو اس سے شادی کرنی چاہیے جس کو کھانا بنانا آتا ہو۔