غسل خانہ میں خاتون کی چوری ویڈیو بناتے پولیس اہلکار گرفتار

Jun 05, 2021 | 09:17:AM
غسل خانہ میں خاتون کی چوری ویڈیو بناتے پولیس اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بہاولنگر میں پولیس اہلکار کو خاتون کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ایک پولیس اہلکار کو لوگوں نے اس وقت پکڑ کر زدوکوب کیا جب وہ ایک گھر کے غسل خانے کے کھلی کھڑکی سے فون اندر داخل کرکے وہاں موجود کسی خاتون کی ویڈیو بنارہا تھا۔ بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔یہ واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا جس کے بعد ایس پی انویسٹٰی گیشن بہاولنگر فاروق احمد نےبتایا کہ پولیس اہلکار کو معطل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  دوسری ویڈیو میں زخمی پولیس اہلکار کو کراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ کہہ رہا ہے کہ اس کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اس دوران ایک اور پولیس اہلکار آتا ہے اور اس کا فون چیک کررہا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف فورٹ عباس پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    شہبازشریف کی فلسطینی سفارت خانے آمد، اسرائیلی جارحیت کی مذمت