ہسپتال انتظامیہ کی غفلت، زندہ بچی مردہ قرار، ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کی انتظامیہ نے نومولود کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔
بچی کے ماموں سے میت کی وصولی کے دستخط بھی کروا لیے لیکن میت حوالے نہیں کی اہلخانہ نے اسپتال انتظامیہ پر بچی اغوا کرنے کا الزام لگایا،پولیس کی مداخلت پر انتظامیہ نے زندہ بچی ورثا کے حوالے کر دی،اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سےذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچیوں کی والدہ کے نام ایک جیسے ہونے سے غلط فہمی پیدا ہوئی، والدہ کے ناموں کی مماثلت کے باعث ڈیتھ سرٹیفکیٹ غلط اہل خانہ کو جاری کر دیا گیا غلط فہمی کے بعد متاثرہ خاندان نے احتجاج کیا تو اطلاع پر پولیس اور میڈیا بھی اسپتال پہنچ گئے۔
انتظامیہ نے کہا کہ تحقیقات میں معلوم ہوا نومولود بچی زندہ ہے جب کہ وفات پانے والی دوسری بچی تھی،ہسپتال انتظامیہ نے ریکارڈ کی دوبارہ جانچ کے بعد دونوں بچیوں کی درست شناخت کی، والدہ کے نام ایک جیسے ہونے کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : آئینی عدالت میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 22 ہزار 632 تک پہنچ گئی