آئینی عدالت میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 22 ہزار 632 تک پہنچ گئی

Jul 05, 2026 | 21:52:PM
آئینی عدالت میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 22 ہزار 632 تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)وفاقی آئینی عدالت میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 22 ہزار 632 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سپریم کورٹ سے نومبر 2025 میں آئینی عدالت کو 21 ہزار 886 مقدمات منتقل ہوئے تھے،گزشتہ 6 ماہ کے دوران آئینی عدالت میں 4 ہزار 467 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، جبکہ قیام سے اب تک عدالت 5 ہزار 52 مقدمات نمٹا چکی ہے۔

رواں سال فروری میں 681 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 319 مقدمات نمٹائے جا سکے،مارچ 2026 کے دوران 420 مقدمات دائر ہوئے اور 397 مقدمات نمٹائے گئے۔

اپریل 2026 میں 775 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 747 مقدمات نمٹائے جا سکے،مئی 2026 میں 662 کیسز دائر ہوئے اور 839 مقدمات نمٹائے گئے۔

جون 2026 میں 697 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 478 مقدمات نمٹائے جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :  آزاد کشمیر الیکشن :حتمی فہرست جاری ، 852 امیدوار انتخابی میدان میں مدمقابل