آزاد کشمیر الیکشن :حتمی فہرست جاری ، 852 امیدوار انتخابی میدان میں مدمقابل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آزاد کشمیر عام انتخابات 2026 کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی اور نظرثانی شدہ فہرست جاری کر دی ہے۔ حتمی فہرست کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد مجموعی طور پر 852 امیدوار انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 1,255 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جن میں سے 313 امیدوار دستبردار ہو گئے، جس کے بعد 45 انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
ڈویژن وار اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے چار حلقوں میں 129 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں سے 31 امیدوار دستبردار ہوئے، جبکہ 98 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔
میرپور ڈویژن کے تین حلقوں میں 83 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 20 امیدواروں نے دستبرداری اختیار کی، جس کے بعد 63 امیدوار انتخاب لڑیں گے، کوٹلی ڈویژن کے چھ حلقوں میں 197 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 62 امیدوار دستبردار ہوئے اور 135 امیدوار میدان میں رہ گئے۔
باغ ڈویژن کے چار حلقوں میں 115 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 32 امیدوار دستبردار ہوئے، جبکہ 83 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی، پونچھ ڈویژن کے سات حلقوں میں 179 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں سے 53 امیدوار دستبردار ہوئے، جبکہ 126 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔
نیلم کے دو حلقوں میں 74 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 20 امیدواروں نے دستبرداری اختیار کی، جس کے بعد 54 امیدوار میدان میں موجود ہیں، مظفرآباد کے پانچ حلقوں میں 217 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 66 امیدوار دستبردار ہوئے، جبکہ 151 امیدوار حتمی فہرست میں شامل ہیں۔
جہلم ویلی کے دو حلقوں میں 53 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 21 امیدوار دستبردار ہوئے اور 32 امیدوار انتخابی میدان میں رہ گئے،حویلی کے چھ حلقوں میں 111 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 29 امیدوار دستبردار ہوئے، جبکہ 82 امیدوار حتمی امیدوار قرار پائے۔
وادی لیپا کے چھ حلقوں میں 97 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 43 امیدواروں نے دستبرداری اختیار کی، جس کے بعد 54 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔ مجموعی طور پر 852 امیدوار عوامی عدالت میں اپنی قسمت آزمائیں گے، جبکہ مختلف حلقوں میں سخت اور دلچسپ انتخابی مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈیزل اور پیٹرول عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگا کیوں؟