پاکستانی ویزا اسپانسر کرنیوالے پاکستانی گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق کرسکیں گے

Jul 05, 2026 | 10:55:AM
پاکستانی ویزا اسپانسر کرنیوالے پاکستانی گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق کرسکیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بیرونِ ملک افراد کو پاکستانی ویزا کے حصول کے لیے اسپانسر کرنے والے پاکستانی اب نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک تصدیق کرسکیں گے۔
نادرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی سہولت کے تحت پاکستان آن لائن ویزا سسٹم میں جمع کرائی گئی ویزا درخواست کے لیے اسپانسر کی بائیو میٹرک تصدیق موبائل فون کے ذریعے کی جاسکے گی، جس کے لیے کسی دفتر جانے یا اضافی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نادرا کے مطابق ویزا درخواست جمع ہونے کے بعد اسپانسر کو درخواست کی تفصیلات کے ساتھ ایک ای میل موصول ہوگی، جس کے بعد وہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں لاگ اِن کرکے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل مکمل کرسکے گا۔
پہلی مرتبہ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو اکاؤنٹ بنانا ہوگا، جس کے لیے ای میل، فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصدیق ضروری ہوگی، اکاؤنٹ فعال ہونے کے بعد صارف نادرا سروسز کے ذریعے متعلقہ آپشن منتخب کرکے اپنی یا قریبی خونی رشتہ دار کی بائیومیٹرک تصدیق کرسکے گا۔
نادرا کا کہنا ہے کہ تصدیقی عمل مکمل ہونے پر صارف کو’’ویری فکیشن سکسیس فل‘‘ کا پیغام موصول ہوگا، جس کے بعد ویزا درخواست کا اسٹیٹس خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہو جائے گا اور درخواست کی مزید کارروائی شروع کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر امریکی صدر کاپیغام وائرل
حکام کے مطابق اس نئی سہولت کا مقصد ویزا اسپانسر شپ کے عمل کو زیادہ محفوظ، تیز اور آسان بنانا ہے تاکہ شہری بغیر کسی دفتری کارروائی کے اپنے موبائل فون سے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرسکیں۔