کابل یونیورسٹی میں دھماکہ،20 طلبہ زخمی

Jul 05, 2026 | 10:38:AM
کابل یونیورسٹی میں دھماکہ،20 طلبہ زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع کابل یونیورسٹی کے طلبہ ہاسٹل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 20 طلبہ زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق کابل میں ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ جمعہ کی شب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے تقریباً 20 طلبہ کو علی آباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

 دھماکے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں متعدد ایمبولینسوں کو کابل یونیورسٹی کے ہاسٹل کے باہر دیکھا جا سکتا ہے، جہاں امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

مزید پڑھیں:یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،قریبی بستیوں سے شہریوں کا انخلا 

ہاسٹل میں موجود ایک طالب علم نے آڈیو پیغام میں بتایا کہ دھماکے کے بعد پورے ہاسٹل کی سکیورٹی سخت کر دی گئی اور طلبہ کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔

تاحال طالبان حکومت کی جانب سے دھماکے کی نوعیت، اسباب یا ممکنہ ذمہ داروں کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

افغانستان انٹرنیشنل نے ایک الگ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر خالد مسعود کو افغانستان کے صوبہ غزنی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔