شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا،لاکھوں افراد کی شرکت،رقت آمیز مناظر ،فضا سوگوار

Jul 05, 2026 | 08:54:AM
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا،لاکھوں افراد کی شرکت،رقت آمیز مناظر ،فضا سوگوار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز )شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تہران میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنارہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ،شہید رہبر اعلیٰ کے ساتھ ان کی بیٹی، بہو اور نواسی کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔ 

  تفصیلات کے مطابق کے ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تہران میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی،  نماز جنازہ میں ایرانی صدر ،اسپیکر باقر قالیباف سمیت اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیدار نےشرکت کی،نماز جنازہ کے دوران رقت آمیز مناظر ، فضا سوگوار، ہر آنکھ آشکبار تھی ۔ 

 گرینڈ مصلیٰ کے بڑے صحن میں جمع ہزاروں لوگوں نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھا رکھے ہیں، جنہیں ایران میں خون کا بدلہ اور انتقام لینے کی علامت سمجھا جاتا ہے، وہاں موجود لوگ مسلسل ’امریکا مردہ باد‘ اور ’انتقام، انتقام‘ کے نعرے لگا رہے ہیں، جس سے پوری فضا گونج رہی ہے۔

 اس سے قبل آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے اہل خانہ کی میتیں تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھی گئیں۔ 

پیر کو صبح جنازے کا مرکزی جلوس نکالا جائے گا، اس کے بعد میت کو قم منتقل کیا جائے گا جہاں سے جسد خاکی کو عراقی شہر نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، 9 جولائی کو شہید سپریم لیڈر کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین کی جائے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی نماز جنازہ تہران میں جعفر سبحانی، قم میں ناصر مکارم شیرازی اور مشہد میں حسین نوری ہمدانی پڑھائیں گے۔

 سکیورٹی خدشات  کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی خواہش سے آگاہ کیاتھاتاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے جنازے میں شرکت نہیں کی۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل مجتبیٰ خامنہ ای نقل و حرکت کے ذریعے ان کے خفیہ مقام کا سراغ لگاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔