نوازشریف نے بانی سے انتقام کے غصے میں اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا: فواد چودھری

Jul 05, 2025 | 22:53:PM
نوازشریف نے بانی سے انتقام کے غصے میں اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا: فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف نے بانی سےانتقام کےغصےمیں اپنی سیاست کونقصان پہنچایا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اس نظام میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ن لیگ کسی کا کوئی حصہ نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل اور نواز شریف اپنے گھر میں قید ہیں، براہ راست مذاکرات اچھی کوشش نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کو پہلے بھی کہا تھا الائنس بنا کر مذاکرات کریں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف اپنی مدت پوری کریں گے تو یہ عوام کیلئے بری خبر ہے، پارلیمنٹ کی حیثیت بھی ختم ہو رہی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہا قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی پارٹی کی پالیسی پر عدم اعتماد کیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت میں کسی کا کوئی قد کاٹھ نہیں، عمرایوب اور سلمان اکرم راجہ نے تحریک کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: