سوشل میڈیا پرقابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 20 مقدمات درج ،15 گرفتار یاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب پولیس محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہے اورسوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے۔سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 20 مقدمات درج جبکہ15 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے، وٹس ایپ کے 02، جبکہ 09 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 6 روز کے دوران سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 121 مقدمات درج ہوئے جبکہ134 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاکہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی، فرقہ واریت کے مرتکب عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، پنجاب پولیس سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی، قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے مرتکب عناصر کی سرکوبی یقینی بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:3 بڑے شہروں کے میئرز گرفتار، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی