ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی

Jul 05, 2025 | 18:15:PM
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا، انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا، اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں قیمتی کامیابی نصیب ہوئی۔

یہ جیت پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ ٹیم کی جیت پر شائقین اور سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے گزشتہ میچ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دیکر ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی جو ستمبر 2023 کے بعد پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی پہلی بین الاقوامی کامیابی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سے کراچی جانیوالی 2 ٹرینیں منسوخ،2 میں تاخیر