لاہور سے کراچی جانیوالی 2 ٹرینیں منسوخ،2 میں تاخیر

Jul 05, 2025 | 16:44:PM
لاہور سے کراچی جانیوالی 2 ٹرینیں منسوخ،2 میں تاخیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی جانیوالی 2ٹرینیں منسوخ کردیں، دو ٹرینوں کی روانگی تاخیر سے ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی، دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق کراچی جانیوالی دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہے،  قراقرم ایکسپریس ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے ساڑھے 5 بجے جبکہ گرین لائن 2 گھنٹے کی تاخیر سے رات 11 بجے روانہ ہوگی،رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کی بوگیاں اترنے کے باعث ٹرین کا متاثر ہونا بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھتہ خوری، غیر قانونی تعمیرات کی موجد ایم کیو ایم ہے: ترجمان سندھ حکومت