پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری سے مسلم اُمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مسلم اُمہ کے اتحاد سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤقف اور جنگ بندی ممکن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولینس کہاں تھی؟ گورنر کے انکشاف سے شہریوں کا پارہ ہائی
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ 2 ماہ سے بھی کم عرصے میں پاکستان نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، ہم آج ایک متحد قوم ہیں، خطے اور دنیا میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔