پاکستان نے بھارت کوورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں پیچھے چھوڑدیا 

Jul 05, 2022 | 23:34:PM
پاکستان نے انڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں 52.38 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرآگیاجبکہ ہندوستان 52.08کیساتھ چوتھے نمبر پر آگیا۔بھارت کی دو پوانٹس کی تنزلی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث ہوئی اور اس پر بھارتی ٹیم کو 40 فیصد جرمانہ بھی اداکرنا پڑا ۔

اس ٹیبل پوائنٹ پر آسٹریلیا 77.78کیساتھ پہلے نمبر پر جبکہ جنوبی افریقہ 71.43 کیساتھ دوسری نمبر پر ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے باوجود ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی