اٹک؛تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Jan 05, 2024 | 00:48:AM
اٹک؛تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران )پنڈی گھیب میں تیز رفتار کار اور ٹرالر کے تصادم میں کار ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب میں سی پیک پر ڈھوک حبیب کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر کے ساتھ ٹکرا گئی،موٹر وے پولیس کے مطابق کے مطابق حادثے میں کار ڈرائیور نصیب اللہ اور اسلام زیب نامی شخص موقع پر جاںبحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں پنڈی گھیب ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک شدید زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی کار اسلام آباد سے میانوالی کی طرف جا رہی تھی ، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، تھانہ سخی سرور سے اہم خبر آ گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: