پی ٹی آئی رہنما کی جیپ کو حادثہ۔۔ اہلیہ اور بھائی جاں بحق

Jan 05, 2022 | 14:48:PM
آزادکشمیر،  بٹل ، تحریک انصاف،میر عتیق الرحمان ، جیپ ،حادثے کا شکار
کیپشن:  ٹریفک حادثہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آزادکشمیر میں  بٹل کے مقام پر  تحریک انصاف کے رہنما میر عتیق الرحمان کی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی جس میں عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی جاں بحق  جبکہ دو افرا د زخمی ہوگئے۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ حادثہ تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کےعلاقے بٹل کےمقام پرپیش آیا،پی ٹی آئی رہنما کے اہل خانہ ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس آ رہےتھے کہ اس دوران موڑ کاٹتے ہوئے جیپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی جاں بحق جبکہ بھابھی سمیت 2افراد زخمی ہوئے، زخمیوں اورلاشوں کو مظفرآباد کےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیںبیٹی کو تھپڑ مارنے پر فوجی جوان نےسکول ٹیچر سے ایسا بدلہ کیا کہ یقین کرنا مشکل