بسنت کے موقع پر چھتوں کی بکنگ کے بعدڈھولچیوں کی بکنگ کا سلسلہ شروع

Feb 05, 2026 | 22:59:PM
 بسنت کے موقع پر چھتوں کی بکنگ کے بعدڈھولچیوں کی بکنگ کا سلسلہ شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شہر میں بسنت کے موقع پر چھتوں کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد اب ڈھولچیوں کی بکنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

شہری آٹھ، 10 ہزار روپے تک گھنٹے وار ڈھولچی کی خدمات کے لیے دینے کو تیار ہیں۔

بسنت کے اس موقع پر ڈھولچیوں کی خدمات نایاب ہو گئی ہیں،لاہور شہر بھر میں گھنٹے گھنٹے کی بکنگ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

 شہری کہتے ہیں کہ بسنت کے میلے کی خوشیوں میں چھتوں اور ڈھول کی دھن کا اپنا ہی مزہ ہے، اور یہ تہوار کی رونق کو دوبالا کرتا ہے۔
ڈھولچیوں کا کہنا ہے کہ تہوار پر سیزن لگانے کا پورا حق ان کا ہے، اور شہری لاکھوں کی چھتیں بک کرنے کے بعد بھی ڈھولچی کی خدمات کے لیے بڑی رقم دینے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بسنت میلہ کراچی میں بھی سجے گا، مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی