محکمہ تعلیم سندھ کے نام سے ایک اور  جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر پھیلا دیا گیا

Feb 05, 2026 | 20:03:PM
محکمہ تعلیم سندھ کے نام سے ایک اور  جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر پھیلا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ کے نام سے ایک اور  جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر پھیلا دیا گیا۔  

سوشل میڈیا پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کے نام سے ایک جعلی نوٹیفکیشن کو پھیلایا جا رہا ہے۔

اس جعلی نوٹیفیکیشن کو بنانے والوں نے اپنی جعلسازی کو قابل اعتبار بنانے کے لئے ایک کیو آر کوڈ  بھی نوٹیفیکیشن  کے متن کے ساتھ شامل کیا ہے۔

 آج سندھ کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس فیک نوٹیفیکیشن کو گمراہ کن قرار دیا اور اسے پھیلانے سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کے بیانات پر سخت ایکشن لے لیا  

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کے نام سے چلنے والا اس طرح کا نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے، جس کو پھیلانے سے گریز کیا جاۓ۔