انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار

Feb 05, 2025 | 13:55:PM
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسانی اسمگلنگ میں ملوث مبینہ ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا، ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

 ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے بٹورے،  ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون نے کہا کہ سیالکوٹ ائرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے، جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں، ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔

 دوسری جانب ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف )کے عملے نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ کی پرواز کے مسافر سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

حکام مطابق اے ایس ایف کے ماہر عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر گل سعودکے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گی۔