ایشیاکپ ہوا تو پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا دوٹوک موقف

Feb 05, 2023 | 23:22:PM
ایشیاکپ ہوا تو پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا دوٹوک موقف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیاءکپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی  نے دو ٹوک انداز میں موقف  اپنایا کہ ایشیا کپ ہوا تو پاکستان میں ہی ہو گا، اگر ایشیاءکپ متاثر ہوا تو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈ لاک ہوگا۔

خیال رہے کہ ایشیا ءکپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکارکرچکا ہے، ایشیاءکپ کے وینیو کے حوالے سے فیصلہ اب مارچ میں کیا جائے گا۔