’’چوری اوپر سے سینہ زوری‘‘ نشے میں دھت اسٹنٹ کمشنر کی پولیس سے بدتمیزی

Feb 05, 2021 | 12:26:PM
’’چوری اوپر سے سینہ زوری‘‘ نشے میں دھت اسٹنٹ کمشنر کی پولیس سے بدتمیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ’’چوری اوپر سے سینہ زوری‘‘   کراچی کے علاقے صدر میں نشے کی حالت میں پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر اور اسکے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ریگل چوک کے قریب پولیس ناکے پر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے سرکاری نمبر پلیٹ کی ایک مشکوک کار کو روکا تو گاڑی میں بیٹھے ہوئےدونوں افراد نے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی، دونوں افراد نشے کی حالت میں تھے،  دونوں افراد  کی شناخت احسن انیس اسسٹنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو اور ملازم ساحل کے نام سے کی گئی،ملزموں کی گاڑی پر  جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی جس کا مقدمہ احسن انیس اسٹنٹ کمشنرکے خلاف پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔قبل ازیں دونوں ملزموں کو میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے لئےسول ہسپتال لے جایا گیا۔