آن لائن پاسپورٹ بنوانے والے افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

Dec 05, 2025 | 22:23:PM
آن لائن پاسپورٹ بنوانے والے افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
کیپشن: پاسپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی جانب سے آن لائن پاسپورٹس درخواست گزاروں کو فنگر پرنٹس ویریفیکشن کے حوالے سے درپیش مشکل آسان کر دی ہے۔

محکمہ پاسپورٹس اور نادرا کی جانب سے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے، پاسپورٹ کے درخواست دہندگان اب نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

اگر فنگرپرنٹس کی تصدیق میں مسئلہ درپیش ہو تو چہرے کی تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے۔

پاسپورٹ کی درخواست جمع کروانے کے لیے آن لائن ویب پورٹل پر جائیں، فنگرپرنٹس کے مرحلے میں پہنچنے پر پاک آئی ڈی موبائل ایپ لاگ ان کریں، بائیو میٹرک ویریفکیشن کے سیکشن میں آن لائن پاسپورٹ منتخب کریں۔

اس کے بعد اپنا پاسپورٹ ٹریکنگ آئی ڈی اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور ایپ کے ذریعے اپنے چہرے اور فنگر پرنٹس کی تصدیق کروائیں۔

تصدیق مکمل ہونے کے بعد ایک پیغام ظاہر ہوگا اور آپ کو ویب پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروانے کی ہدایت دی جائے گی، بقیہ کارروائی مکمل کرکے درخواست جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کیلئے بڑا دھچکا ،اہم رکن قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا