کینسر کے علاج کیلئے کرائیو ابلیشن مشینوں کی خریداری کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم
کیپشن: مریض فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری) کینسر کے علاج کیلئے کرائیو ابلیشن مشینوں کی خریداری کیلئے ٹیکنیکل ایشوز کو حل کرنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل کمیٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے۔جی ایم ہیلتھ کیئر پراجیکٹس آئی ڈیپ سید عاصم علی ،اسسٹنٹ پروفیسر ریڈیالوجی ڈاکٹر زنیر مسعود اور ڈائریکٹر برک اور میکٹرانک انجینئر یو ای ٹی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی کرائیو ابلیشن مشینوں کی خریداری سے متعلق تمام ٹیکنیکل اعتراضات کا جائزہ لے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:گوجر خان: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق