گوجر خان: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Dec 05, 2025 | 18:04:PM
گوجر خان: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)تحصیل گوجر خان کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تاہم ملزمان فرار ہوگئے، مقتولین میں زرید اور رحمان شامل ہیں،فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین 2004 سے قتل کی دشمنی چلی آ رہی تھی،فائرنگ کے نتیجے میں دونوں فریقین کا ایک ایک فرد جاں بحق ہوا ہے۔

مقتولین کی شناخت زرید اور رحمن کے ناموں سے ہوئی ہے،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔