پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں،ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لئے پراجیکٹ ریڈینیںس فنانسنگ پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔
وزارت اقتصادی امور نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ معاہدوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لئے پراجیکٹ ریڈینیںس فنانسنگ پر دستخط ہوئے ہیں، اعلامیہ بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لئے اضافی فنانسنگ پربھی دستخط ہوئے ہیں۔
اعلامیہ منصوبوں پر سیکرٹری اقتصادی امور اور سیکرٹری ریلویز نے دستخط کئے، اعلامیہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں پر دستخط کئے۔
اعلامیہ اہم منصوبوں پر معاونت کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں، سیکرٹری اقتصادی امورکنٹری ڈائریکٹرنے ان منصوبوں کے لئے مضبوط عزم پر پاکستان کی تعریف کی، اعلامیہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔