لیسکو اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کے بحران پر قابو پانے میں ناکام
صارفین نے اگست سے قبل لاکھوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے لیکن میٹر نہ مل سکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپراء)لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران برقرارہے اور لاکھوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی اور این او سیز کے اجراء کے باوجود تین ماہ تک صارفین کو سنگل فیز میٹرز کی بنیاد پر بجلی کا کنکشن نہیں دیا جا سکا۔
ماہ اگست میں سنگل فیز میٹرز کا سٹاک ختم ہونے پر این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا،صارفین نے اگست سے قبل لاکھوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے لیکن میٹر نہ مل سکا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کے مختلف دفاتر سے صارفین کو این او سی جاری کئے گئے،تاہم میٹر ساز کمپنیوں نے این او سیز پر صارفین کو میٹرز دینے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:چینی شہریوں کی سیکیورٹی ،آئی جی سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا
لیسکو اور میٹر ساز کمپنیوں کے درمیان تحفظات ہونے پر صارفین کو دربدر ہونا پڑا،صارفین نے درخواستیں جمع کروائیں، لیکن کنکشن نہیں دیا جا سکا۔