چینی شہریوں کی سیکیورٹی ،آئی جی سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(معراج اختر)آئی جی سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ کرتمام کمشنرز اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو 960 چینی شہریوں کی سیکیورٹی سےآگاہ کردیا۔
آئی جی کی جانب سے محکمہ داخلہ کولکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ سندھ سی پیک اور نان سی پیک پر کام کرنے والے 960 چینی شہریوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے،سکھر بیراج کی بحالی پر 72 ، سکھر بیوریجز کمپنی میں 2 ، اوباڑو میں ایک،لاڑکانہ میں ایک اور کشمور میں 11 چینی شہری کام کررہے ہیں۔
خط میں مزیدلکھاہے کہ تھرکول پاور پروجیکٹ پر 835 اور نبی سر واٹر سپلائی پر 38 چینی شہری کام کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈریڈ انڈیکس میں 1488پوائنٹس کا اضافہ
محکمہ داخلہ نے بھی نان سی پیک پر کام کرنے والے 960 چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے،کمشنرز ، ڈی آئی جیز اور ایس پی یو کو سیکیورٹی کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ چینی شہریوں کی نقل وحمل کے دوران سخت سیکیورٹی اقدامات کئے جائیں۔