جنوبی وزیرستان؛ دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

Dec 05, 2023 | 22:44:PM
جنوبی وزیرستان؛ دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید
کیپشن: سپاہی احمد علی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ شہید سپاہی احمد علی کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے،علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو ایک اور کامیابی مل گئی