پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم

Dec 05, 2023 | 16:05:PM
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم
کیپشن: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہو گئی، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، کاروباری حلقوں سے بھی اچھی خبریں آنے لگیں، روز بہ روز گرتی اور مندی کی طرف جاتی پاکستان سٹاک ایکسچینج سے کاروباری ہفتے کے  آغاز ست ہی اچھی خبریں آئی ہیں، سٹاک مارکیٹ میں آج 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

سٹاک مارکیٹ میں تاریخ میں پہلی بار 100انڈیکس63 ہزارکی سطح بھی عبورکرگیا، آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 543 پوانٹس  اضافےسے 63 ہزار 36 پرٹریڈ ہو رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری روز کا مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح قائم کرنے میں کامیاب رہا، 100 انڈیکس 462 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا، 100 انڈیکس 62 ہزار 956 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔