میجر محمد اکرم شہید کا 51 واں یوم شہادت آج جہلم میں منایا گیا

Dec 05, 2022 | 16:28:PM
میجر محمد اکرم شہید کا 51 واں یوم شہادت آج جہلم میں منایا گیا
کیپشن: میجر محمد اکرم شہید (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آج جہلم میں نشان حیدر میجر محمد اکرم شہید کا 51 واں یوم شہادت منایا گیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد ندیم اشرف نے میجر محمد اکرم شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

1971ء کی پاک بھارت جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل 14 دن تک اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دیے اور دُشمن کے ہر حملے کو ناکام بنایا۔