’’میرا دل یہ پکارے‘‘پر چھوٹی بچی کی ڈانس ویڈیو وائرل

Dec 05, 2022 | 13:29:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ’’میرا دل یہ پکارے‘‘پر چھوٹی بچی کی ڈانس ویڈیو وائرل
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی وائرل گرل عائشہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر’ میرا دل یہ پکارے ‘پر ڈانس کرتے ہوئے ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو شیئر کی۔ چھوٹی بچی کی شناخت رینا کے نام سے ہوئی ہےجسےفرانس کی سڑکوں پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کو 2 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اس وقت پاکستانی لڑکی عائشہ کی وائرل ڈانس ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں لاہور سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی کو لتا منگیشکر کے پرانے گانے میرا دل یہ پھوکارے پر گامزن دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈانس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، سدا بہار ٹریک کے ریمکس ورژن کو کئی ریلز کے پس منظر کے گانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب حال ہی میں فرانس کی اس ننھی بچی نے اس گانے میں اپنی پرفارمنس سے عائشہ کا دل جیت لیا ہے۔

عائشہ نے انسٹاگرام پر ننھی راینہ کی ویڈیو شیئر کی اس کے کیپشن میں اس نے لکھا کہ’’ "خوبصورت"، "اچھا" اور "شاندار" ‘‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Raena???? (@raena_rockstar)