موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے: شاہد خاقان عباسی

Dec 05, 2022 | 10:37:AM
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے، معاشی خرابی کے پیچھے نیب کا بہت عمل دخل ہے
کیپشن: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے، معاشی خرابی کے پیچھے نیب کا بہت عمل دخل ہے۔

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، ملک کے خراب حالات میں بڑا ہاتھ نیب کا ہے، نیب قوانین کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف متعدد جھوٹے کیسز بنائے گئے، موجودہ معاشی بدحالی کے پیچھے نیب کا بڑا عمل دخل ہے۔