ایران کے نطنز جوہری پلانٹ کے قریب زوردار دھماکا

Dec 05, 2021 | 00:43:AM
ایران،جوہری پلانٹ،دھماکا
کیپشن: ایرانی جوہری پلانٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کے نطنز جوہری پلانٹ کے قریب زوردار دھماکا ۔ برطانوی خبر ایجنسی نے ایرانی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہےکہ نطنز شہر میں جوہری پلانٹ کے قریب زور دار دھماکا سنا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ انہوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

دھماکے کے بعد آسمان پر تیز روشنی دیکھی گئی ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق ائیر ڈیفنس یونٹ کی جانب سے نطنز میں میزائل فائر کیا گیا تھا، یہ میزائل فوری ردعمل فورس کے تجربات کے سلسلے میں فائر کیا گیا۔

یا د رہے کہ  گذشتہ سال جولائی میں بھی نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں جوہری تنصیبات کو جزوی نقصان پہنچا تھا اور بعد ازاں ایرانی حکام نے تصدیق کی تھی یہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن شہری کا قتل ۔۔مقتول کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں