کرپٹ ٹولہ 13دسمبر کےبعد بھی روتا رہےگا:عثمان بزدار

Dec 05, 2020 | 11:44:AM
کرپٹ ٹولہ 13دسمبر کےبعد بھی روتا رہےگا:عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے۔ یہ لوگ 13 دسمبر کے لاہور جلسہ کے بعد بھی روتے رہیں گے، حکومت جانے والی نہیں، مدت پوری کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، سیاسی معاملات اور ٹائیگرز فورس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر سردار عثمان بزدار نےاپوزیشن کو ایک بار پھر لتاڑتے ہوئے کہا  عوام کے مسترد شدہ عناصر ترقی کے سفر روکنا چاہتے ہیں، یہ ٹولہ صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سیاست انتشار اور افراتفری پھیلانے کو نہیں بکہ عوام کی بے لوث خدمت کو کہتے ہیں، عام آدمی کے مسائل سے ان لوگوں کا کوئی واسطہ نہیں۔ حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔بدقسمتی سے پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلا رہی ہے۔