ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 75 رنز کا ہدف دے دیا

Aug 05, 2026 | 19:52:PM
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 75 رنز کا ہدف دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے صرف 75 رنز درکار ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیوم ہوج 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے  جبکہ تیگ نرائن چندرپال اور روسٹن چیس نے 17، 17 رنز بنائے،شائی ہوپ 15 اور عامر جینگو 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ برینڈن کنگ انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آ سکے۔

پاکستان کی جانب سے آف اسپنر ساجد خان اور علی عثمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں اپنے نام کر کے پاکستان کی فتح کی راہ ہموار کر دی۔

 یہ بھی پڑھیں :  اسحاق ڈار کی الجزائر،مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں،مختلف امور پر تبادلۂ خیال