سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا، نئے ریٹس جان کر ہوش اڑ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 5 اگست 2026 کو 24 قیراط فی تولہ سونا 10 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے کا ہوگیا جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 8 ہزار 573 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 859 روپے اضافے کے بعد3 لاکھ 44 ہزار 183 روپے تک پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹس چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں فی تولہ چاندی 273 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 624 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 235 روپے اضافے کے بعد5 ہزار 679 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:نجکاری کمیشن کی افرادی قوت میں عالمی معیار کے مالیاتی، قانونی اور آئی ٹی ماہرین شامل کیے جائیں:شہبازشریف
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے کے بعد 4,155 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ چاندی 2.73 ڈالر مہنگیہو کر 61.45 ڈالر فی اونس پر جا پہنچی۔