ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ناقص ادویات کے خلاف بڑا اقدام

Aug 05, 2025 | 21:41:PM
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ناقص ادویات کے خلاف بڑا اقدام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے عوامی صحت کو لاحق ممکنہ خطرات کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے متعدد ناقص ادویات کو مارکیٹ سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ڈریپ کے مطابق زافا فارما سوٹیکلز کی مانع حمل دوا  فاملا 28 ایف ٹیبلٹ  کے 11 بیچز کو غیر معیاری قرار دے دیا گیا ہے،سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں ان بیچز کے نمونے معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام پائے گئے۔

ڈریپ  کے مطابق فاملا28ایف ٹیبلٹ کے بیچز (K217، K177، K207، K203، K184، K190،K191، K182، K199، K205، K204 )معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام ہیں،ان کو غیر معیاری قرار دے کر   متعلقہ اداروں کونمبرز کی نشاندہی کر کے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی،اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے ہسپتال اور فارمیسیز ان بیچ نمبرز کی نشاندہی کر کے فوری طور پر دوا کی واپسی کو یقینی بنائیں۔

 دوسری جانب ڈریپ نے دو اہم اینٹی بایوٹک سیرپز کے بارے میں بھی الرٹ جاری کیا ہے،گلیکسو سمتھ کلائن کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے بعد  ڈریپ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیرپ کو مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ایماکسل فورٹ 250 ملی گرام کے 58 بیچزاور ایماکسل فورٹ 125 ملی گرام کے 111 بیچز کے حوالے سے ڈریپ نے الرٹ جاری کردیا،سیرپ کی کیپ اور سیل میں نقائص سامنے آئےجس کے بعد اسے مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔ 

 رپورٹ کے مطابق سیرپ کی کیپ اور سیل میں تکنیکی نقائص پائے گئے ہیں  جس سے دوا کے معیار پر سوال اٹھتے ہیں، ڈریپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کو ممکنہ صحت کے خطرات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں؛ پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا،سپیکر کا سخت نوٹس،ٹھیکہ منسوخ