پاکستانیوں کیلئے یوکے شیوننگ سکالرشپس کی درخواستیں آج سےکھل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوان پروفیشنلز کے لیے یوکے شیوننگ سکالر شپس کی درخواستیں آج سے کھل گئی ہیں۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق سکالرشپ کم ازکم 2 سال کا تجربہ رکھنے والے مڈکریئر پروفیشنلز کے لیے ہے،سکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور روزمرہ اخراجات کا الاؤنس شامل ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہےکہ شیوننگ پاکستان کے شاندار مستقبل کے لیڈرز کے لیے لانچ پیڈ ہے،درخواستیں 5 اگست سے 7 اکتوبر 2025 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ شیوننگ سکالرشپ برطانیہ کی حکومت کا ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جو دنیا بھر کے باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے نوجوان پروفیشنلز کو برطانیہ میں مکمل فنڈڈ ماسٹرز ڈگری حاصل کرنےکا موقع فراہم کرتا ہے، یہ سکالرشپ برطانوی دفتر خارجہ، دولت مشترکہ اور اس کے دیگر شراکت دار اداروں کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کا بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کا اعلان