چھوٹی اور درمیانے درجے کے کاروبار ی فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی و معشیت میں اہم مقام رکھتی ہیں،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس کو سمیڈا میں اصلاحات اور سمیڈا کی جانب سے اٹھائے گئےاقدامات پر بریفنگ دی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 3 کروڑ روپے سالانہ تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے ،ویمن اینٹر پرینیورشپ پالیسی کا مسودہ تیار ہے جسے جلد وفاقی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سمیڈا خواتین کے لئے خصوصی ڈیجیٹل پورٹل کا اجراء جلد کیا جا رہا ہے ،سمیڈا کے کریڈٹ اسکورنگ ماڈل کی تشکیل، برآمدات میں اضافے کی حکمت عملی اور ایس ایم ای کی سب -کنٹریکٹنگ کے قانونی فریم ورک پر کام کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے ،سمیڈا وفاقی ادارہ شماریات کی مدد سے معیشت کے 20 شعبوں کا سروے کروا رہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر ، رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار، چاروں صںوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز ، سمیڈا کے بورڈ ممبران اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 9 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا