چاکلیٹ کھائیں، جھومتے جائیں:ڈاکٹر رفیق ڈار کی "مارننگ ود فضا"میں گفتگو

Aug 05, 2025 | 15:34:PM
چاکلیٹ کھائیں، جھومتے جائیں:ڈاکٹر رفیق ڈار کی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈٹ کر چاکلیٹ کھائیں، اور خوشی سے جھومتے جائیں، چاکلیٹ صرف ایک میٹھا شوق نہیں بلکہ دماغی خوشی کا مؤثر ذریعہ ہےتحقیق سے  ثابت ہوتا ہے کہ چاکلیٹ میں موجود مخصوص کیمیکل دماغ کے خوشی سے جُڑے ہارمونز کو متحرک کرتے ہیں، جس سے انسان فوری طور پر خوشی اور سکون محسوس کرتا ہے۔

مارننگ  وِد فضا میں نیورو سائیکالوجسٹ ڈاکٹر رفیق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے  بتا یا کہ ہمارے  روئیے اور جذبات کا  خوراک سے گہرا تعلق ہے  چاکلیٹ کے اندر  ایک کیمیکل ٹائروسین ہوتا ہے جو  خوشی کا ہارمون ڈوپامن  بناتا ہے اسی لئے چاکلیٹ  یا کوئی بھی چیز جو  ڈوپامن  بڑھاتی ہے آپ کی خوشی کا موجب بنتی ہے ، اگر چاکلیٹ میں 70 سے80 فیصد  کوکا  ہے تو وہ خالص چاکلیٹ ہے ۔

 فضا علی کے  ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر رفیق ڈار نے کہا کہ نیورو فوڈ ریسرچ یہ ثابت کرتی ہے کہ کچھ مخصوص ذائقے اور ساخت جیسے بہت  زیادہ نمکین، میٹھے، مصالحے دار اور کرنچ والے کھانے دماغی خوشی میں اضافہ کرتے ہیں، ایسے کھانے نہ صرف ذائقہ بڑھاتے ہیں بلکہ دماغ میں "ریوارڈ سسٹم" کو بھی فعال کرتے ہیں۔

اس سے انسان بہتر موڈ اور توانائی محسوس کرتا ہے۔ یعنی خوشی کا ایک سادہ ذریعہ  پلیٹ میں چھپا ہوتا ہے، میٹھا کھانے والے افراد کو اکثر خوش مزاج سمجھا جاتا ہے، لیکن ڈاکٹر رفیق ڈار کی تحقیق کے مطابق بہت زیادہ میٹھا کھانے سے بعض اوقات مزاج میں چڑچڑاپن، غصہ اور جھگڑالو رویہ پیدا ہو سکتا ہے۔

خاص طور پر جب شوگر لیول اچانک بڑھتا اور گرتا ہے تو دماغی توازن متاثر ہوتا ہے، تو میٹھے کا شوق ضرور رکھیں، مگر اعتدال کے ساتھ کیونکہ  میٹھا  غصے اور لڑائی جھگڑے کا باعث  بھی بن سکتا ہے ، ڈاکٹر رفیق ڈار کا کہنا ہے کہ انڈے میں موجود کولین، پروٹین اور ضروری وٹامنز بچوں اور بڑوں دونوں کی یادداشت، توجہ اور ذہانت کو بڑھاتے ہیں۔

لہٰذا امتحانات کی تیاری ہو یا ذہنی چُستی کی ضرورت، انڈہ کبھی نہ چھوڑیں۔ ایک انڈہ روزانہ کھانے کی عادت صرف جسمانی صحت نہیں بلکہ دماغی صلاحیت کے لیے بھی خزانہ ہے، ڈاکٹر رفیق ڈار نے  کہا کہ  کھانے میں  تین      ڈبیلو WWW بہت اہم ہیں  ، کیا کھا رہے ہیں ، کون کھا رہے ہیں ، کیسے  کھا رہے ہیں  کا خیال رکھیں ، کھانا آپ کی صحت کا خیال رکھے گا۔