دہلی : خاتون رکن اسمبلی کے گلے سے سونے کی چین چھین لی گئی

Aug 05, 2025 | 11:01:AM
دہلی : خاتون رکن اسمبلی کے گلے سے سونے کی چین چھین لی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے  دارالحکومت دہلی کے ڈپلومیٹک انکلیو  ایریا میں کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی سے رہزنی کی واردات پیش آئی ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی  سدھا رام کرشنن دہلی کے ہائی سکیورٹی زون ڈپلومیٹک ایریا میں مارننگ واک کررہی تھیں کہ اس دوران ایک اسکوٹی سوار شخص نے ان سے سونے کی چین چھین لی جبکہ واقعے کے دوران خاتون رکن اسمبلی کو چوٹیں بھی آئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ وہ صبح 6 بجے کے بعد پولینڈ ایمبیسی کے قریب واک کررہی تھیں تو اس دوران اسکوٹی سوار ہیلمٹ پہنا ایک شخص آہستہ آہستہ ان کے قریب آیا، انہیں اس پر کوئی شک نہیں ہوا تاہم قریب آکر اس شخص نے ان کے گلے سے سونے کی چین کھینچی جس سے ان کی گردن پر چوٹ آئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: بڑے اسلامی ملک کےشہری گھاس کھانے لگے،وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

رکن اسمبلی نے اس واقعے پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر شکایت کی اور کہا کہ سفارتخانوں کے ہائی سکیورٹی والے علاقے میں خاتون ممبر پارلیمنٹ پر یہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی عورت بھارتی دارالحکومت میں اس ہائی سکیورٹی زون میں محفوظ طریقے سے نہیں چل سکتی  تو ہم کہاں محفوظ محسوس کر سکتے ہیں۔